ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی سرکار تمام مشنریاں ہمارے خلاف لگارکھی ہیں: کجریوال

مرکزی سرکار تمام مشنریاں ہمارے خلاف لگارکھی ہیں: کجریوال

Mon, 11 Jun 2018 23:38:25    S.O. News Service

نئی دہلی11جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) اور مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کے کام کاج میں روڑے اٹکانے کے لئے اس نے ایل جی، آئی اے ایس افسران اور سی بی آئی ، ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس جیسی ایجنسیوں کو لگا رکھا ہے۔ انہوں نے یہ الزام لگایا کہ چیف سکریٹری پر مبینہ حملے کے بعد چار ماہ سے آپ حکومت کے وزراء کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کر رہے دہلی حکومت کے حکام کو اپنی یہ ہڑتال جاری رکھنے کے لئے تنگ کیا جا رہا ہے۔کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ہڑتال پی ایم او کی جانب سے کرائی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ فروری 2015 میں آپ حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک سی بی آئی اور اینٹی کرپشن شاخ (اے سی بی) نے آپ کے وزراء اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف 14 کیس درج کئے ہیں۔اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں کجریوال نے کہا کہ میرے، منیش سسودیا ، ستیندر جین (وزیر) کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ ان کیسوں کا کیا ہوا ۔ کجریوال نے کہا کہ ان معاملات میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ اس طرح کے معاملات میں مرکزی ایجنسیاں پہلے ہمیں گرفتار کیوں نہیں کرتیں انہوں نے الزام لگایا کہ آپ کے لیڈروں کو بدنام کرنے اور فرضی معاملات میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کجریوال نے دعوی کیا کہ ہر روز ہمارے خلاف کوئی نیا کیس درج کر دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دیگر ریاستوں میں بھاجپا حکمراں حکومتوں سے پوچھنا شروع کر دیا ہے کہ اسکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے وہ کوئی کام کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ان شعبہ جاتن میں اچھا کام کر رہی ہے۔وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ سی بی آئی نے محلہ کلینکوں کی تحقیقات اور مختلف افسران کو سمن جاری کرنا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ دہلی حکومت کے حکام کو آپ حکومت کے لئے کام کرنے کی وجہ سے پریشان کیا جا رہا ہے اور کھل کر انہیں ستایا جا رہا ہے۔گزشتہ نو جون کو کجریوال نے الزام لگایا تھا کہ سی بی آئی اور اے سی بی نے دہلی جل بورڈ سے فائلیں اٹھانی شروع کر دی تھی تاکہ کسی بھی چیز میں کسی طرح مجھے پھنسایا جا سکے ۔ 


Share: